Search This Blog

Ilm e Nabuwwat by Shaykh Zulfiqar Ahmad

Sunday 17 November 2013

علم نبوت

ہم ایک دفعہ کورس کر رہے تھے اس کا موضوع تھا Effective Manager اور انگلینڈ کے Mr. Borridi اس کورس کے ٹیچر تھے. جو ایک ہی وقت میں کئی یونیورسٹیز میں . پروفیسر تھے، کلیفورنیا کی یونیورسٹی، انگلینڈ یونیورسٹی، جرمنی کی یونیورسٹی اور ہالینڈ کی یونیورسٹی، اتنا قابل اور ماہر بندہ، ہمیں لیکچر دے رہا تھا. لیکچر کے دوران انہوں نے علم کے بارے میں بات کی اور بات کرتے کرتے کہنے لگے کہ ہمارے سائنس دانوں نے آج یہ بات محسوس کی ہے کہ آدمی کو صرف طالب علمی میں ہی نہیں پڑھنا پڑتا ہے. بلکہ اپنے Profession پیشہ میں بھی آکر پڑھنا پڑتا ہے گویا ساری زندگی پڑھنا پڑتا ہے. اس نے یہ بات بڑے نخرے سے کی جیسے کوئی بڑی ریسرچ والی بات کی ہو.

جب اس نے یہ بات کی تو میں کھڑا ہوا. میں نے کہا کہ میں تمہیں اپنے آقا رسول الله صلى الله عليه وسلم کی ایک حدیث سنا دوں. اس نے کہا ضرور سناؤ. میں نے یہ حدیث سنائی کہ:
" علم حاصل کرو پنگھوڑے سے لے کر قبر میں جانے تک ".
میں نے یہ حدیث سنائی یقین کریں کہ اس نے لیکچر موقوف کا اپنا بریف کیس کھولا، اپنی ڈائری نکالی مجھے کہتا ہے کہ آپ یہ حدیث مجھے لکھوا دیں. میں آئندہ اپنے لیکچر میں یہ حدیث پڑھ کر لوگوں کو سنایا کروں گا کہ چودہ سو سال پہلے مسلمانوں کے نبی اکرم صلى الله عليه وسلم نے علم کی اتنی اہمیت بتلائی ہے... سبحان الله

- از: حضرت جی مولانا شیخ ذوالفقار احمد نقشبندی مجددی دامت برکاتہم عالیہ

No comments:

Post a Comment

 

Most Reading