بناوئں گا اپنے نفس سرکش کو اب تو یارب غلام تیرا
میں چھوڑکر کاروبار سارے، کروں گا ہر وقت کام تیرا
کیا کروں گا بس اب الٰہی !!! ذکر ہی صبح و شام تیرا
جمائوں گا دل میں یاد تیری،رکھوں گا ہر وقت نام تیرا
ہر دم کروں گا اے میرے باری!! اللہ، اللہ، اللہ ،اللہ
رہا میں دن رات غفلتوں میں، عبث یوں ہی زندگی گزاری
کیا نہ کچھ کام آخرت کا، کٹی گناہوں میں عمر ساری
بہت دنوں میں نے سرکشی کی،مگرہے اب سخت شرمشاری
میں سر جھکاتا ہوں میرے مولا، میں توبہ کرتا ہوں میرے باری!!!
ہر دم کروں گا اے میرے باری!! اللہ، اللہ، اللہ ،اللہ
اللہ، اللہ، اللہ ،اللہ ، اللہ، اللہ، اللہ ،اللہ، اللہ، اللہ، اللہ ،اللہ
ازمناجات مجلس: حضرت جی مولانا ذوالفقار احمد نقشبندی دامت برکاتہم
No comments:
Post a Comment