Search This Blog

Bawuzu Doodh Pilane Ki Barkat by Shaykh Zulfiqar Ahmad

Sunday, 17 November 2013

باوضو بچے کو دودھ پلانے کی برکت

حضرت صاحب فرماتے ہیں کہ میں نے اخبار میں سرگودھا کی ایک عورت کا انٹرویو پڑھا. اس کے دو بیٹے تھے. دونوں اپنے اپنے وقت میں فوج کے جرنیل بنے. ان سے کسی نے انٹرویو لیا کہ تو خوش نصیب ماں ہے کہ جس کے دو بیٹے اور دونوں ایسے شیر بیٹے کہ اپنے وقت میں جرنیل بنے، تیری کون سی خاص بات ہے؟ تو نے ان کی تربیت کیسے کی؟ اس نے کہا تھا کہ میں عام سادہ سی مسلمان عورت ہوں مگر کسی بزرگ سے میں نے سنا تھا کہ جو عورت باوضو اپنے بچے کو دودھ پلائے گی الله بچے کو بخت لگائیں گے. میں نے دونوں بچوں کو الحمدللہ باوضو دودھ پلایا ہے. ہو سکتا ہے کہ الله تعالیٰ نے میرے اس عمل کے صدقے دنیا میں عزت و وقار عطا فرمایا ہو.

از افادات: حضرت جی مولانا شیخ ذوالفقار احمد نقشبندی مجددی دامت برکاتہم عالیہ

No comments:

Post a Comment

 

Most Reading