سیدہ عائشہ صدیقہ رضی الله عنہا کچھ درہم دھو رہی تھیں. نبی علیہ السلام نے پوچھا عائشہ یہ کیا کر رہی ہو؟ انہوں نے فرمایا اے الله کے حبیب علیہ السلام میں نے یہ درہم الله کے راستے میں دینے ہیں تو میں ان کو دھو رہی ہوں اور صاف کر رہی ہوں. پوچھا کیوں؟ اے الله کے حبیب صلى الله عليه وسلم میں نے آپ کی مبارک زبان سے سنا کہ جب دینے والا الله کے راستے میں مال دیتا ہے تو وہ مال سائل کے ہاتھ میں پہنچنے سے پہلے الله کے ہاتھوں میں جاتا ہے، جب سے میں نے یہ سنا میں اپنے پیسوں کو دھو کے صدقہ دیتی ہوں میرے مالک کے ہاتھوں میں صاف ستھرا مال پہنچے. الله اکبر، کیا عجیب محبت ہے. کیفیت عجیب ہوتی ہے بندے کی تو بنا سوار کے انسان عمال کو کرتا ہے تاکہ مالک کو پسند آجاے. الله ہم سب کو ایسی سچی محبت نصیب فرماے. آمین..!
حضرت شیخ ذوالفقار احمد نقشبندی.
No comments:
Post a Comment