قدرت کے مناظر
آپ دیکھئے بیرون ملک جانے والا ہوائی جہاز اتنا بڑا ہوتا ہے کہ اس کے اندر پانچ چھ سو مسافر آجاتے ہیں. پھر وہ اتنا اونچا اڑ رہا ہوتا ہے کہ جب ہم اسے دیکھتے ہیں تو ایک پرندے کی طرح نظر آتا ہے. اس عاجز نے ایک دفعہ پیرس سے پرواز کی کسی دوسرے ملک جانا تھا، راستے میں سمندر پڑتا تھا تو جہاز میں بیٹھے ہوئے میں نے سمندر میں دیکھا تو مجھے مچھلیاں ٹیوٹا کرولا کار کے برابر نظر آئیں، میں حیران ہوا کہ زمین سے اگر اس ہوائی جہاز کو میں دیکھتا ہوں تو پرندے کے برابر نظر آتا ہے تو کتنی بڑی مچھلیاں ہوں گی جو جہاز سے بیٹھے ہوئے کار کے برابر نظر آرہی ہیں. واقعی وہیل مچھلی اور شارک مچھلی بہت بڑی ہوتی ہے. الله اکبر کبیرا
از افادات: حضرت جی مولانا شیخ ذوالفقار احمد نقشبندی مجددی دامت برکاتہم عالیہ
No comments:
Post a Comment