Search This Blog

Jannat Main Kon Jayega? by Shaykh Zulfiqar Ahmad

Sunday 17 November 2013

ایک مرتبہ میری بچی نے مجھ سے سوال کیا کہ جنت میں کون جائے گا؟ میں نے کہا کہ مومن لوگ جنت میں جائیں گے. اس نے پوچھا، کیا یہ کافر اور مشرک لوگ جنت میں نہیں جائیں گے؟ میں نے کہا، یہ نہیں جائیں گے. وہ بچی کہنے لگی، کیا وہ ہزار سال کے بعد بھی جنت میں نہیں جائیں گے؟ میں نے کہا، نہیں جائیں گے. وہ کہنے لگی، الله رب العزت رحیم ہیں، کبھی نہ کبھی تو ان کو جنت میں بھیج دیں گے. میں نے کہا نہیں بھیجیں گے. وہ حیران ہو کر پوچھنے لگی، ابو! وہ جنت میں کیوں نہیں جائیں گے؟ میں نے کہا الله رب العزت نے فرمایا: " ان الله لا یغفر ان یشرک بھ " (بے شک الله مشرک کی کبھی مغفرت نہیں فرمائیں گے).

پھر وہ پوچھنے لگی، کیا وہ ہمیشہ ہمیشہ جہنم میں جلیں گے؟ میں نے کہا، جی ہان یہ ایک ایسا بڑا گناہ ہے کہ وہ ہمیشہ ہمیشہ جہنم میں جلیں گے. بچی یہ بات سن کر خاموش ہو گئی. مگر میں نے دیکھا کے تھوڑی دیر کے بعد اس نے ٹشو پیپر ہاتھ میں لیا. اب میں نے اس کی طرف دیکھا تو وہ آنسو پونچھ رہی تھی. میں نے پوچھا، بیٹی! کیوں رو رہی ہو؟ اس نے روتے روتے کہا کہ کافر اور مشرک لوگ تو بہت سارے ہیں، یہ سارے کے سارے جہنم میں جائیں گے. میں یہ سوچ رہی تھی کے کیا ایسا ہو سکتا ہے کہ الله رب العزت مجھے اکیلی کو جہنم میں ڈال دیں اور ان سب کی بخشش فرما دیں..... الله اکبر!
چھوٹی سی بچی کی یہ سوچ دیکھئے... اس دن مجھے وہ آیت یاد آگئی جس میں الله تعالیٰ اپنے محبوب صلى الله عليه وسلم کو فرماتے ہیں:
"شاید کہ تم اس غم سے کہ یہ لوگ ایمان نہیں لاتے اپنے آپ کو ہلاک کر دو گے".

- از: حضرت جی مولانا شیخ ذوالفقار احمد نقشبندی مجددی دامت برکاتہم عالیہ

No comments:

Post a Comment

 

Most Reading